Home Latest News Urdu دوستی کے عظیم رشتے سے مربوط چینی شہریوں کی پاکستان میں مستحق خاندانوں کے لئے اشیائے خوردنوش کا عطیہ۔
Latest News Urdu - April 19, 2020

دوستی کے عظیم رشتے سے مربوط چینی شہریوں کی پاکستان میں مستحق خاندانوں کے لئے اشیائے خوردنوش کا عطیہ۔

Enter Your Summary here.

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پاک چین دوستی وقت آزما ہے اور دونوں ممالک کے مابین یہ قربت خلوص ، عزم اور اعتماد پر مبنی ہے۔ ہر طلوع ہونے والی نئی صبح اس عظیم رشتے کو مزید مستحکم اور توانا بنانے کی نوید لے کر آتی ہے۔ واضح رہے کہ کووڈ-19 کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں چین کی جانب سے اخلاقی مدد و معاونت اور مستقل حمایت قابل ستائش ہے۔ یہاں تک کہ چینی عوام اس مشکل گھڑی میں بھی اپنے پاکستانی دوستوں کی مدد میں پیش پیش ہیں اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کے لئے امدادی سامان عطیہ کر رہے ہیں۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں کے ذریعے سے چینی دوستوں کی جانب سے عطیہ کردہ گندم کا آٹا ، چینی اور خوردنی تیل کومستحق خاندانوں میں تقسیم کے لئے کراچی سے گوادر پہنچا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …