دو طرفہ سفارتی تعلقات کی70 ویں سالگرہ: پاک چین دوستی نئے افق کی بلندیوں کی جانب گامزن۔
.
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی حال ہی میں شروع ہونے والی تقریبات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے مختلف تاریخی واقعات کے تحت پروگرامات کے انتظامات اور تقاریر کا مواد تیار کیا جارہا تھا۔ عاجزی ، شائستگی ، اشتراک اور نگہداشت کی اقدار سے ہم آہنگ باہمی خیر سگالی ، مکمل اعتماد اور مشترکہ ثقافتی اخلاق اس انوکھے ، وقت آزما اور قابل احترام تعلقات کی اصل خصوصیات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستان بی آر آئی کا ایک پارٹنر ملک ہے اور چین کی طرح بین الاقوامی تعاون کا بھی مضبوط حامی ہے۔ سی پیک بی آر آئی کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پاکستان کے اقتصادی مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی طرح حالیہ دنوں میں توانائی ، تجارتی و معاشی شراکت داری ، دفاع اور ایک دوسرے کے ساتھ طبی تعاون نے چٹان سے مضبوط دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر مہر ثبت کردی ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…