دھابیجی خصوصی اقتصادی زون 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
.
سندھ سپیشل اکنامک زونز منیجمنٹ کمپنی (ایس ای زیڈ ایم سی) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر عبدالعظیم عقیلی نے دھابیجی ایس ای زیڈ کی پری بولی کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے خصوصی اقتصادی زون میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونےکے امکانات پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایس ای زیڈ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیدا کرے گا اور مقامی آبادی کے لئے ایک لاکھ بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ وضع کا حامل ہوگااور اسے 120 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بولی کا عمل بین الاقوامی مسابقتی طریق کار کے عین مطابق ہے اور اس میں چین اور دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …