Home Latest News Urdu راشکئی خصوصی اقتصادی زون صنعتی کاری کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل، ڈائریکٹر، کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی۔
Latest News Urdu - June 1, 2021

راشکئی خصوصی اقتصادی زون صنعتی کاری کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل، ڈائریکٹر، کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید خٹک نے کہا ہے کہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے اور یہ 4 ارب امریکی ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا جس سے اگلے تین سال کے دوران 200,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس سے صنعتی نظام کو تقویت ملے گی اور خصوصی اقتصادی علاقوں کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور پاکستان اور باقی دنیا کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اور فرمز کو 10 سال کے لئے انکم ٹیکس اور مشینری کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ مزید برآں انہوں نے اپنے مقام کی وجہ سے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ سی پیک روٹ، پشاور ایئر پورٹ، اسلام آباد اور ایم ایل ون پراجیکٹ کے قرب و جوار میں واقع ہونے کے سبب یہ نہایت اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔

Comments Off on راشکئی خصوصی اقتصادی زون صنعتی کاری کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل، ڈائریکٹر، کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …