راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے سبب خیبرپختونخواہ میں صنعتی انقلاب آئے گا، سی ای او، کے پی-ای زیڈ ڈی ایم سی۔
.
کے پی-ای زیڈ ڈی ایم سی کے سی ای او جاوید اقبال خٹک نے کہا ہے کہ نو اقتصادی زونز کا قیام متعلقہ علاقوں کی کاروباری صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ راشکئی ترجیحی خصوصی اقتصادی زون سی پیک منصوبہ میں خیبر پختونخوا میں صنعتی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور چینی سرمایہ کار دونوں اس زون کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور عوامی جمہوریہ چین نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے لیے ایک خصوصی کمپنی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور مضبوط ہے، دونوں…





