رزاق داؤد کی جانب سے سی پیک تعاون کو مستحکم کرنے کے نئے مواقعوں پر اظہارِ خیال۔
.
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے حال ہی میں دوبارہ تشکیل پانے والی سی پیک بزنس کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کی صنعتی اور زرعی ترقی کے امکانات میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں صنعتی یونٹس کے قیام اور ان میں موثر نتائج کےحصول کے لئے سرمایہ کاروں کو مکمل مدد فراہم کرے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں خدمات کے شعبے کو ترقی دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔