رواں مالی سال کے پہلے7ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 11.3 فیصد کا اضافہ۔
.
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 11 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ مالیاتی، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں رقوم میں اضافہ ہے۔ اسی طرح ایف ڈی آئی جولائی سے جنوری مالی سال 2022 کی مدت کے لیے 1.167 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.048 ارب ڈالر تھی۔ مالیاتی کاروبار میں ایک بڑی سرمایہ کاری کی گئی کیونکہ غیر ملکی کمپنیوں نے جولائی تا جنوری مالی سال 2022 میں اس شعبے میں 230.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جو کہ ایک سال قبل 160.3 ملین ڈالر تھی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …