Home Latest News Urdu رواں ماہ گوادر پورٹ سے دواسازی کے خام مال کی30 کنٹینرز چین کو برآمد کیے جائینگے
Latest News Urdu - August 23, 2023

رواں ماہ گوادر پورٹ سے دواسازی کے خام مال کی30 کنٹینرز چین کو برآمد کیے جائینگے

.

رواں ماہ گوادر پورٹ سے دواسازی کے خام مال کی30 کنٹینرز چین کو برآمد کیے جائیں گے،جنوبی امریکہ اور افریقہ سے درآمد شدہ مواد کو چینی ہینگینگ ایگریکلچر گروپ گوادر میں کمپنی کے صنعتی پارک میں پروسیس کرنے کے بعد برآمد کرے گا۔کمپنی کے سی ای او اینڈی لیاو نے کہا کہ پہلے وہ دواسازی کے خام مال کے 30 کنٹینرز چین کو ایکسپورٹ کر رہے تھے، اب ان کو شامل کرنے سے ہر ماہ مجموعی طور پر 60 کنٹینرز برآمد ہوں گے اور ہمارا منصوبہ اس سال کے آخر تک ایکسپورٹ کو 150 کنٹینرز تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقامی لوگ تکنیکی تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ گوادر میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں کی مدد کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فری زون میں فیکٹری اور پروسیسنگ یونٹ کو گوادر کے مقامی لوگ چلا رہے ہیں۔

Comments Off on رواں ماہ گوادر پورٹ سے دواسازی کے خام مال کی30 کنٹینرز چین کو برآمد کیے جائینگے

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …