Home Latest News Urdu رکشئی سپیشل اکنامک زون کا سنگِ بنیاد نومبر میں رکھا جائے گا۔۔۔جوائینٹ ورکنگ گروپ کےصنعتی تعاون سے متعلق اجلاس میں عہدیداران کا اظہار خیال۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 23, 2019

رکشئی سپیشل اکنامک زون کا سنگِ بنیاد نومبر میں رکھا جائے گا۔۔۔جوائینٹ ورکنگ گروپ کےصنعتی تعاون سے متعلق اجلاس میں عہدیداران کا اظہار خیال۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کے جوائینٹ ورکنگ گروپ کا صنعتی تعاون سے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ہوا۔سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل-II قاسم رضا خان اور چین کی جانب سے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن آف چائینہ (این ڈی آر سی)کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیان نے مشترکہ طور پر اجلاس کی سربراہی کی۔اس موقع پر عہدیداران نے رکشئ سپیشل اکنامک زون کے کام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اگلے ماہ نومبر سے تعمیر و ترقی کے معاہدے کے تحت کام کے باقائدہ آغاز ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ عہدیداران نے اراضی کی تفویض اور اس سے مشترکہ طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے مشرکہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی سرمایہ کاروں کو آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بزنس ٹو بزنس رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق رائے کیا۔جبکہ جوائینٹ ورکنگ گروپ نے پاکستان کے صنتعوں کو ماڈرن ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتوں کی جدید طور طریقوں سے روشناس کرانے کے علاوہ تکنیکی ٹریننگز کے ذریعے سے مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔چینی حکام نے دھابیجی سیپشل اکنامک زون کا حصہ بننے میں خواہشمندی کا اظہار کیا۔اسی طرح این ڈی آر سی کے ممبران نے پاکستان کے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تشخص کے حوالے سے رپورٹ کو بہت جلد منظر عام پر لانے کا بھی اظہار کیا۔اس اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز پر بھی خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف