سابق امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ ہنری کسنجر کی جانب سے امریکہ-چین تعلقات کی پیشرفت میں پاکستان کے کردار کی تعریف۔
.
بیجنگ میں چین کی سٹیٹ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ چائینہ ڈویلپمنٹ فورم کی ایک اعلٰی سطحی سالانہ تقریب میں سابق امریکی وزیر خارجہ ڈاکٹر ہنری کسنجر اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے 1971ء میں ڈاکٹر ہنری کسنجر کے خفیہ دورہ چین کے انتظام کے سلسلے میں پاکستان کے کلیدی کردار پر اہم تقریر کی۔ تفصیلات کے مطابق چائینہ ڈویلپمنٹ فورم میں بیجنگ کے اعلٰی عہدے داروں ، پالیسی سازوں ، معاشی ماہرین ، رائے عامہ اور کاروباری رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر کسنجر اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے بالترتیب نیویارک اور اسلام آباد سے ورچوئل گفتگو کی۔ ڈاکٹر کسنجر نے اس موقع پر کہاکہ جس طرح چین کا پہلا پیغام ایک تحریری نوٹ کی شکل میں تھا جو اسے ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس میں واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر آغا ہلالی نے دیا تھا۔ سینیٹر مشاہد حسین نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ تعلقات میں یہ تاریخی پیشرفت پاکستان کے ’ناگزیر کردار‘ کی وجہ سے ممکن ہوئی جس نے چین اور امریکہ دونوں کواعتماد کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے راہ ہموار کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ اعزاز اور فخرکی بات ہے کہ تاریخ کے اس اہم موڑ میں نمایاں کردار ادا کیاکیونکہ ڈاکٹر کسنجر کے دورہ چین نے 1971 میں عالمی طاقت کےتوازن میں ایک تعمیری تبدیلی رونما کی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …