سارک چیمبر نے سی پیک کے افغانستان تک توسیع دینے کے فیصلے کو نہایت خوش آئند قرار دےدیا۔
.
سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہےکہ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا فیصلہ ایک دانشمندانہ اقدام ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوز (بی آر آئی) کے فریم ورک کے اندر سہ فریقی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے حالیہ سہ فریقی مذاکرات کے دوران علاقائی روابط کے مرکز کے طور پر افغانستان کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید برآں، تینوں وزرائے خارجہ نے سی اے ایس اے-1000،ٹی اے پی آئی، اور ٹرانس افغان ریلوے جیسے جاری منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا، جو علاقائی رابطوں کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو تحریک دینے اور خطے میں خوشحالی لانے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…