سال2021 چین اور پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ثابت ہو رہا ہے، ایس ایم حالی۔
.
ایک اہم کالم نگار ایس ایم حالی نے پاکستان اور چین دونوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانےکے ضمن میں حاصل کیے گئے قابل ذکر کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے ان کامیابیوں کے سبب دو طرفہ تعلقات کا سلسلہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ وہ مزیدلکھتے ہیں کہ سال 2021 چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) اور پاکستان تحریک انصاف (تحریک انصاف) دونوں کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔کیونکہ اس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے 70 سال ، سی پی سی کے 100 سال اور پی ٹی آئی کے 25 سال شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سی پیک “آئرن برادرز” کے مابین برادرانہ تعلقات کا مظہرہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ اور تبدیلی کا حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 کی کے دوران پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کے مستحکم ہونے کا خاص طور پر تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور سی پی سی کے مابین طے شدہ ایم او یو میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کو مشترکہ مستقبل کی کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے لئے عہد کرنا چاہیے۔