سال2021 کو پاک چین تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ اور سی پی سی کے قیام کےصد سالہ جشن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
.
سو سال قبل چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے قیام کے بعد ایک بہتر قوم کی تعمیر کی امید پیدا کی اور چین کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا شروع کیا۔ پھر اس کے بعد چین پاکستان دوستی کا آغاز ہوا جس کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ سال 2021 میں چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور سی پی سی کے قیام اور اس کی کامیابی کی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ غربت کے خاتمے میں چین کا تجربہ باقی دنیا کے لئے ایک معیار اور نمونہ عمل ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اس کی کئی دفعہ تعریف کی ہے۔ یہ صدر ژی جن پنگ کی متحرک قیادت میں ممکن تھا کہ کووڈ-19 بحران کے دوران چین نے متعدد اہم اقدامات اٹھائے۔ حالیہ برسوں میں صدر ژی جن پنگ نے بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ عام آدمی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔ نئی اور بدلتی صورتحال میں بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے انہوں نے بی آر آئی کی مشترکہ تعمیر کی پہل کاری کی۔ چین نے غربت کے خاتمے ، معاشی ترقی اور عالمی معاشی خوشحالی کے فروغ جیسے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے سر انجام دیئے ہیں جس نے پاکستان اور دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے مثال قائم کی ہے۔ چونکہ اس سال چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ چین پاکستان کے سات مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوطی سے فروغ دے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…