سدا بہار دوستی: چینی میڈیا نے کووڈ-19کے دوران پاک چین تعاون کو مثالی قرار دے دیا۔
.
چائنہ اکنامک نیٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے دوران پاکستان کو چین کی امداد نے وبا سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس رپورٹ میں چینی طبی امداد،ویکسین اور آلات کی فراہمی پر روشنی ڈالی گئی ہے اور صدر عارف علوی کے دورہ چین کی تعریف کرتے ہوئے اسے اس بات کا اعتراف قرار دیا کہ چین کے پاس وبا سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دو طرفہ تعاون بے مثال ہے اور آنے والے وقت میں اس کو مزید تقویت ملے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …