Home Latest News Urdu سربراہ پاک فضائیہ سےچین کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - February 1, 2024

سربراہ پاک فضائیہ سےچین کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

.

پاک فضائیہ کے سربراہ،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تزویراتی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت مشترکہ اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران تمام تر شعبہ جات میں آپریشنل تربیت کے لیے موجودہ فریم ورک کی تشکیلِ نو اور جدید سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں عسکری تیاریوں اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کو ‘نیکسٹ جنریشن ایئر فورس’ بنانے کے اپنے وژن سے آگاہ کیا جس میں پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیئے خاص طور پر خود انحصاری کے فروغ، نیش ٹیکنالوجیز کے حصول اور تربیتی شعبے کی اصلاح کے منصوبے شامل ہیں۔چینی سفیر نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنانے کے پاک فضائیہ کی قیادت کے عزم اور اس مقصد کے لیئے اسکی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ معززین نے سائبر، اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئر جیسے شعبوں میں جدید ترین نیش ٹیکنالوجیز کی شمولیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے مابین تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

Comments Off on سربراہ پاک فضائیہ سےچین کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…