Home Latest News Urdu سرسبز سی پیک: پاکستان اورچین راہداری کے کاربن کے اخراج میں کمی کو یقینی بنائیں گے۔
Latest News Urdu - January 7, 2021

سرسبز سی پیک: پاکستان اورچین راہداری کے کاربن کے اخراج میں کمی کو یقینی بنائیں گے۔

.

سی پیک اتھارٹی کے تعاون سے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی راہداری کےکاربن اخراج کا معاملہ سامنے لا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متوقع 7000 ٹرک اور ٹرالیاں جو سڑکوں پر رواں دواں ہونگی۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ یعنی 36.5 ملین ٹن کی ایک بڑی مقدار کا اخراج کرے گی۔ وزارت کے تیار کردہ منصوبے میں گاڑیوں کے ایروڈینامک کردار کو بہتر بنانا ہے۔ جبکہ متبادل ایندھن میں تبدیل کرنا جیسے بایوڈیزل،سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، یورپین مالیکولر نظام (ای ایم ایس) کے تحت زیادہ سے زیادہ وزن اور ہیوی ڈیوٹی والی گاڑیوں کے ڈھانچےمیں تبدیلی لانا اور ٹرک پلاٹوننگ (قافلے میں دو یا تین خود سے چلنے والے ٹرکوں کو جوڑنا) ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدامات ترقی یافتہ ممالک میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔

Comments Off on سرسبز سی پیک: پاکستان اورچین راہداری کے کاربن کے اخراج میں کمی کو یقینی بنائیں گے۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …