سرمایہ کاری بورڈچینی سرمایہ کاروں کو سی پیک خصوصی اقتصادی زونز میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے راغب کرنےمیں کوشاں ہے
.
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح غیر ملکی سرمایہ کاری کو بحال کرنا ہو گی کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور اس وقت سی پیک منصوبوں کی شکل میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور کثیر روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور معیشت کو وسعت دینے میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …