سرمایہ کاری بورڈ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کا صنعتی باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔۔
پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا ہے جبکہ پاکستان خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرے گا۔سرمایہ کاری بورڈ کے سیکریٹری عمر رسول اور نیشنل ڈویلپمینٹ اینڈ ریفارم کمیشن کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں دونوں اداروں کے سربراہاں نے مستقبل میں صنعتی باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کو پاکستان کی جانب سے صنعتی باہمی تعاون کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نےسی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے لئے دونوں حکومتوں کے درمیان صنعتی شعبے میں باہمی تعاون کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔این ڈی آر سی نے پاکستان کےدرمیانے اور چھوٹے تجارتی اداروں کو مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی کیونکہ ایسے تجارتی اداروں کو منظم کرنے سے پاکستان کی برآمدات میں واضح طور پر اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ چینی سپلائی چین بزنسز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…