Home Latest News Urdu سرمایہ کاری بورڈ پاکستانی اور چینی اداروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
Latest News Urdu - October 31, 2021

سرمایہ کاری بورڈ پاکستانی اور چینی اداروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

boi

.

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 2021 کا افتتاح کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل خشی الرحمان نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاکستان اور چین نے وبائی مرض کے باوجود موثر طور پر اقتصادی اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 100 سے زائد چینی کمپنیوں نے اس ایکسپو کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو اس بات کا مظہر ہے۔ یہ ایکسپو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چینی کمپنیوں نے آن لائن بھی شرکت کی۔ سیکرٹری خشی الرحمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرمایہ بورڈ سرمایہ کاری کے فروغ، سہولت کاری اور صنعتی تعاون میں رہنمائی کر رہا ہے کیونکہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے جس سے کاروبار (بزنس ٹو بزنس) تعاون میں بھی اضافہ ہوگا۔

Comments Off on سرمایہ کاری بورڈ پاکستانی اور چینی اداروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …