سرمایہ کاری بورڈ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں مکمل مدد فراہم کرتا ہے
.
پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عاصم ایوب نے 2022 چونگ کنگ جیانگ بی ڈسٹرکٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پروموشن کے دوران کہا ہے کہ بی او آئی چونگ کنگ کی کمپنیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا چاہے گا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی او آئی بزنس ٹو بزنس اور پیوپل ٹو پیوپل تعاون، پالیسی سپورٹ اور پاکستانی، چینی اور تیسرے ملک کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرکے سی پیک صنعتی تعاون میں معاونت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز کو فروغ دینے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔۔ انہوں نےسی پیک-آئی سی کے فریم ورک معاہدے کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے چونگ کنگ کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…