Home Latest News Urdu سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے چینی صوبہ شینڈونگ کے ساتھ سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد۔
Latest News Urdu - August 10, 2021

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے چینی صوبہ شینڈونگ کے ساتھ سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد۔

boi

.

سرمایہ کاری بورڈ نے پاکستان اور چین کے صوبہ شینڈونگ کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیشن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی خالد منصور اور سرمایہ کاری بورڈکے دیگر نمائندوں کے علاوہ چین کے نجی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔اس سیشن دوطرفہ سرمایہ کاری کے مواقع اور بزنس ٹو بزنس تعاون کا احاطہ کیا گیا۔ خالد منصور نے سی پیک کو اعلیٰ ترجیحی ترقیاتی منصوبہ بنانے میں وزیر اعظم کے وژن  پر روشنی ڈالی جبکہ شینڈونگ میں پاکستان کے سفارتی روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ترجیحی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو اجاگر کیا گیا۔

 

Comments Off on سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے چینی صوبہ شینڈونگ کے ساتھ سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …