سرمایہ کاری بورڈ کی میزبانی میں سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد۔
.
ایک پریس ریلیز کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ نے حکومت سندھ اور پاکستان چائینہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے اشتراک سے سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد چینی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 400 سے زائد پاکستانی تاجروں نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت بزنس ٹو بزنس اقدامات کے ذریعے پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کومزید فروغ دیں گے۔ اس کانفرنس سے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، چیف سیکرٹری حکومت سندھ سید ممتاز علی شاہ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور، سندھ کے وزیر صنعت جام اکرام اللہ خان دھاریجو اور کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نےخطاب کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…