سرگودھا یونیورسٹی نے چینی لالٹین فیسٹیول کو منانے کے لیے ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا۔
.
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز (پی آئی سی ایس) اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے چینی لالٹین فیسٹیول منانے کے لیے سرگودھا یونیورسٹی میں منعقدہ ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی آئی سی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ایک دوسرے کی زبان سیکھنے سے فاصلوں کو کم کیا جا سکےگا اور دو ثقافتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملےگی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ چینی زبان سیکھیں کیونکہ اس سےانہیں چین اور پاکستان میں روزگار اور اسکالرشپ کے حصول کے مواقع ملیں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






