سلک روڈفورم میں ماہرین نے بی آر آئی کو 21ویں صدی کا اہم اقدام قرار دیا۔
.
۔6دسمبر 2023 کو “تمام بنی نوع انسانوں کو فائدہ پہنچانا: شاہراہ ریشم مکالمہ” کے عنوان سےایک فورم منعقد ہوا جس کی میزبانی اکیڈمی آف کنٹیمپریری چائنااینڈ ورلڈ اسٹڈیز، پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ، یورپی یونین ایشیا سینٹر اور کلچرل کمیونکیشن سینٹر آف سی آئی سی جی نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقع پرسی آئی سی جی کے وائس پریزڈنٹ گاؤ اینمنگ اورسینیٹ آف پاکستان کی دفاعی کمیٹی اورپاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے تقریریں کیں، جس میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے کردار پرروشنی ڈالی گئی تاکہ اقوام کو متحد کیا جا سکے اور مشترکہ مستقبل کو فروغ دیا جا سکے۔ بارہ ماہرین نے “ریشمی شاہراہ کی ثقافت کی وراثت، مشترکہ طور پر لوگوں کی بہبود کو فروغ دینا” کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹرمشاہد حسین نے بی آر آئی کے عالمی اثرات پر روشنی ڈالی، جس نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کے ذریعے مختلف ممالک کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ماہر بین الاقوامی تعلقات عبدالرحمٰن نے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور بہبود میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان پر بی آر آئی کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ فورم میں “چینی ماڈرنائزیشن اور جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر بی آر آئی کی تعمیر” کے موضوع پر ایک تحقیقی رپورٹ کا اجراء بھی کیا گیا، جس میں باہمی تعاون کے ساتھ جدید کاری کی اہمیت کا جائزہ لیا گیا اور تعاون کی تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…