سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
.
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے خصوصاً سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے، چین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سموگ پر قابو پایا ہے، ایئر پیوری فائیڈ ٹاورز کی چینی ٹیکنالوجی سموگ کے حوالے سے سود مند ثابت ہوئی ہے۔ محسن رضا نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب خصوصاً لاہور میں سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، سموگ سے نمٹنے کیلئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …