سندھ حکومت اپنی بالغ آبادی کو چینی کووڈ-19 ویکسین لگانے کی خواہاں۔
.
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے چینی قونصل جنرل لی بیجیان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ 20 ملین چینی کووڈ-19 ویکسین کے آرڈر کے لئے ضروری منظوری حاصل کرنے کے لئے سندھ حکومت متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین ناکافی ہے اور ہیلتھ ورکز پر خاص توجہ مرکوز ہے۔ نئی ویکسین صوبائی ویکسینیشن ڈرائیو میں استعمال کی جائیں گی جس میں سندھ کی بالغ آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی۔ مزید برآں انہوں نے پاکستان کی بھرپور مدد میں چین کے کردار اور چینی صحت کے شعبے کے اعلٰی معیار کو سراہا اور اس سلسلے میں چین کے ساتھ طبی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …