سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام سب پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے،ماہرین۔
.
چائینہ اسٹیڈی سنٹر، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان میں سابق چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان نے کہا ہےکہ چینی حکومت نے سنکیانگ کی ترقی اور تعمیر پر خصوصی توجہ دی ہےاور غربت کے خاتمے کے لیے بروقت فیصلے کیے ہیں۔مزید برآں، ایک اور سیاسی و تزویراتی تجزیہ کار، سلطان محمود حالی نے کہا کہ چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کی خوشحالی اور استحکام سب پر واضح ہےجو بیجنگ کی پالیسی کی دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…