سٹیل سیکٹر میں پاک چین مشترکہ منصوبہ پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سٹیل سیکٹر میں ایک جوائنٹ وینچر فرم پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ الحاج سٹیل سٹیل کی صنعت میں نجی شعبے کا سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے اور اس کی ملکیت ہیبی شنگانگ آئرن اینڈ سٹیل گروپ آف چائینہ اور الحاج گروپ آف پاکستان کے درمیان مشترکہ ہے۔ اس مشترکہ منصوبے نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوابی ضلع میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک اعلیٰ معیار کا 60 گریڈ کا سٹیل مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1,500 ٹن یومیہ یا 0.5 ملین ٹن سالانہ ہے۔
Comments Off on سٹیل سیکٹر میں پاک چین مشترکہ منصوبہ پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار۔