سٹینڈرائزیشن سےپاکستان چین تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
.
ڈائریکٹر انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کوآپریشن ڈویژن، ڈپارٹمنٹ آف اسٹینڈرڈز انوویٹو مینجمنٹ، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن چونگ لی نے چینی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کی سٹینڈرڈائزیشن ایڈمنسٹریشن (ایس اے سی) نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے ساتھ سٹینڈرائزیشن کے تعاون پر مفاہمت (ایم او یو)کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی مدد سے معیاری رابطہ کاری، معلومات کے تبادلے اور پاک چین معیاری تعاون کے طریقوں کو فروغ دیا جائے گا۔