Home Latest News Urdu سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں چینی لینگوئج کورس مکمل۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 25, 2019

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں چینی لینگوئج کورس مکمل۔۔۔۔۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے صوبہ پنجاب کی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی چینی لینگوئج کورس کی تکمیل پر تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی چینی زبان سیکھنے سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ سپشل پروٹیکشن یونٹ کے آفیسرز نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ سے چینی زبان کا کورس مکمل کیا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی عمر شیخ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی چینی زبان سیکھنا ایک لازمی امر ہے چونکہ اس سے اہلکاروں کے لئے چینی محنت کشوں اور ماہرین کے ساتھ بول چال میں آسانیاں پیدا ہونگی ۔یاد رہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام سی پیک منصوبہ کے تحت صوبے میں جاری پراجیکٹس میں کام کرنے والے چینی محنت کشوں اور ماہرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے میں لایا گیا ہے۔

Comments Off on سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں چینی لینگوئج کورس مکمل۔۔۔۔۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف