سپیکر قومی اسمبلی نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔
.
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک-چین تعلقات کو نئی جہتوں تک پہنچانے میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی خدمات کو سراہا ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاک-چین دوستی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے جو ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…