Home Latest News Urdu سپیکر قومی اسمبلی کا خود کو چین کا نمائیندہ قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں سی پیک منصوبہ کو مکمل حمایت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 22, 2019

سپیکر قومی اسمبلی کا خود کو چین کا نمائیندہ قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں سی پیک منصوبہ کو مکمل حمایت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاور چائینہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کی مشترکہ طور پر مرتب کی گئی رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین سے پاکستان کے لئے اپنی منڈی خصوصاً زراعت کے شعبے کے لئے راہ ہموار کرنے کی استدعا کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کامیابی و کامرانیوں کا استعارہ ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ سی پیک منصوبہ کو مکمل مدد و معاونت فراہم کر رہی ہے۔واضح رہے کہ پاور چائینہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ نے مشترکہ طور پر سی پیک منصوبہ کے توانائی کے منصوبہ جات پر خصوصاً پورٹ قاسم 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پلانٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کا اجراء کیا ہے۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا کہ اسمبلی کچھ مہینوں میں سی پیک منصوبہ کے سینٹرل ایشیاء تک وسعت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کرے گی۔اس ضمن میں سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شیر علی ارباب کو سی پیک کے حوالے سےتمام صوبوں میں سیمینارز انعقاد کرنے کے حوالے سے استفسار کیا ہے تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کا نقطہ نظر سمجھنے میں آسانی ہو سکے۔اس کے علاوہ انہوں نے تقریب میں خود کو چین کا نمائیندہ اور خیر خواہ بھی قرار دیتے ہوئے سی پیک کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف