Home Latest News Urdu سپیکر قومی اسمبلی کی چینی سفیرسے ملاقات، سی پیک کو معاشی استحکام کا ضامن قراردیا۔
Latest News Urdu - November 12, 2020

سپیکر قومی اسمبلی کی چینی سفیرسے ملاقات، سی پیک کو معاشی استحکام کا ضامن قراردیا۔

.

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات نئےچینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ سی پیک ملک میں معاشی نمو کو مستحکم کرے گا اور پاکستان کو مالیاتی عدم استحکام سے نکال دے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چین کے ساتھ اس طرح کے مثالی تعلقات کو برقرار رکھنا پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔ چینی سفیر نے اسد قیصر کی مدد کے لئے شکریہ ادا کیا اور آگاہ کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سماجی و اقتصادی شعبے کے ساتھ ساتھ صنعت ، زراعت اور سائنسی وتکنیکی شعبوں میں بہتری سے متعلق منصوبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔

Comments Off on سپیکر قومی اسمبلی کی چینی سفیرسے ملاقات، سی پیک کو معاشی استحکام کا ضامن قراردیا۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف