سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 50 فیصدسے زائد کام مکمل،عاصم سلیم باجوہ۔
.
ایک پریس ریلیز میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 66 فیصد تعمیراتی اور ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے نے 1.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے اور یہ جلدمکمل ہو جائے گا اور نیشنل گرڈ میں 884 میگاواٹ توانائی شامل کرے گا۔ یہ منصوبہ وادی کاغان میں دریائے کنہار پر رن آف دی ریور اصول کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…