سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ یونٹ ٹو روٹر کو کامیابی سے نصب کر دیا گیا
.
سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں یونٹ 2 کا روٹر کامیابی سے نصب کیا گیا ہے جو کہ ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ روٹر تقریباً 406 ٹن کے کل وزن کے ساتھ مکمل یونٹ کے الیکٹرو مکینیکل آلات کا سب سے بھاری تنصیب والا حصہ ہے۔ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد 884 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرے گا جو کہ خیبر پختونخواہ کی خوبصورت وادی کاغان میں دریائے کنہار پر واقع ہے۔ یہ منصوبہ 2024 میں مکمل ہونا ہے جس کی تعمیر 2017 میں شروع ہو چکی ہے۔
Comments Off on سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ یونٹ ٹو روٹر کو کامیابی سے نصب کر دیا گیا