سہ فریقی مذاکرات، پاکستان اور چین کا افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر زور۔
.
اسلام آباد میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔ پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات میں علاقائی ترقی اور امن کے لیے افغانستان میں امن و امان کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔سہ فریقی مذاکرات میں چین کا وفد چینی وزیرخارجہ چن گانگ کی قیادت میں شریک ہوا جبکہ افغان وفد کی قیادت عبوری وزیرخارجہ ملا امیرخان متقی نےکی۔اجلاس میں افغانستان کے اقتصادی مسائل اور قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں افغانوں کے حقوق کی بحالی، دیگر مسائل اور ان کے حل پر بھی بات چیت کی گئی۔ سہ فریقی مذاکرات کے شرکا نے علاقائی ترقی اور امن کیلئےافغانستان میں امن کےقیام کی ضرورت پرزور دیا جبکہ پاکستان اور چین نے پُرامن افغانستان پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے ایک بار پھر ون چائنا پالیسی کی حمایت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …