سینیٹرمشاہد حسین سید نےپاکستان چین تعلقات کو بے مثال اور لازوال قرار دے دیا۔
.
سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کی میزبانی میں ’’پاکستان میں سیاسی تبدیلی: چین پاکستان تعلقات اور سی پیک پر اثرات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو(بی آر آئی) کو اکیسویں صدی کے اہم ترین سفارتی اقدامات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوستی بے مثال اور لازوال اہمیت کی حامل رہی ہے کیونکہ یہ باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور یہ پیو کے حالیہ سروے میں بھی منکشف ہوا ہے جس میں 83 فیصد پاکستانیوں کی چین کے حوالے سے مثبت رائے قائم تھی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین نکتہ جات پر مکمل قومی اتفاق رائے موجود ہے جن میں کشمیر، ایٹمی پروگرام اور سی پیک شامل ہیں۔ آخر میں انہوں نے سرد جنگ کی ذہنیت کو مسترد کرتے ہوئےکثیرالجہتی کے اصولوں کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …