Home Latest News Urdu سینیٹر مشاہد حسین سید نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو غیر سیاسی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Latest News Urdu - January 27, 2022

سینیٹر مشاہد حسین سید نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو غیر سیاسی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے زیر اہتمام ورچوئل بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیدنے چین کو 2022ء کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی پر مبارکباد دی اور کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔انہوں نے اولمپکس کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بعض مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی سرد جنگ کی ذہنیت کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے اولمپکس کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کے اس بیان کی حمایت کا اظہار کیا کہ چین عالمی عوامی فلاح و بہبود کے لیے ویکسین کے اشتراک کا سلسلہ جاری رکھے گا۔مزید برآں،سینیٹر مشاہد حسین سید نے لاکھوں جانیں بچانے اور لاکھوں افراد کی صحت یابی میں مدد کرنے پر چین کی تعریف کی۔ انہوں نے وبائی مرض کے دوران پاکستان سمیت مختلف ایشیائی ممالک کی حمایت پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments Off on سینیٹر مشاہد حسین سید نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو غیر سیاسی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…