سینیٹر مشاہد حسین سید نے چین کے خلاف عالمی امتیازی سلوک کو غیر مناسب قرار دے دیا۔
.
”اسٹریٹیجک کمپٹیشن ایکٹ: چین اور خطے کے لئے مضمرات” کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اپنی کلیدی تقریر میں سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ پوری دنیا میں امتیازی سلوک برتا جارہا ہے جو عالمی منظر نامے کے لئے کسی طور پر مناسب نہیں۔ انہوں نے اسٹریٹجک کمپیٹیشن ایکٹ کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ یہ 1881 کے ’چائینہ ایگزیکشن ایکٹ‘ کی طرح ہے جو امریکہ نے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے امریکی پروپیگنڈے کے انسداد کے اقدام کے طور پر مجوزہ اسٹریٹجک کمپیٹیشن ایکٹ کے مقابلے میں چائنیز انفلوئنس فنڈ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…