سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے سری لنکا کو سی پیک کے تحت رابطہ سازی کے عمل سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔
.
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امورِ خارجہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے سری لنکا کو سی پیک منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبے کو شامل کرنے پر زور دیا تاکہ وہ دونوں طرف موجود تجارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ’’ پاکستان سری لنکا فری ٹریڈ ایگریمنٹ ‘‘ کی اشاعتی تقریب سے بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ انہوں نےآج اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سری لنکا پاکستان کا ایک اچھا دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور اب دونوں ممالک چین کی زیرقیادت بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے سرگرم شراکت دار ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…