سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو سی پیک منصوبہ کے حویلیاں-تھاکوٹ روڈ پراجیکٹ کے کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔۔۔۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سی پیک منصوبہ کو حکومت کی جانب سے سست روی کا شکار کرنے سے متعلق غلط بیانیوں کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں غلط بیانیوں کے منظر عام پر آنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا اور حکومت کو ان بیانیوں کے خاتمے کے لئے سی پیک منصوبہ کے زیرِ التوا فنڈز کے اجراء کی تجویز دی گئی۔جبکہ وزارت مواصلات کے عہدیدار نے سی پیک منصوبہ کے مغربی اور مشرقی راستوں کے حوالے سے بریفنگ پیش کی ۔اس اجلاس میں 118کلو میٹر پر مشتمل حویلیاں-تھاکوٹ روڈ کو 88فیصد مکمل ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جبکہ حویلیاں-مانسہرہ روڈ کے حصے کے 95فیصد کام کی پیش رفت مکمل ہونے کے سبب 15اکتوبر تک اسے عوام کے لئے کھولنے کی امید ظاہر کی گئی۔جبکہ کمیٹی کو یاریک-ہکلہ کے حصے کی تعمیمر کے لئے مزید فنڈز کے اجراء کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔کمیٹی نے حکومت کو سی پیک منصوبہ کے یاریک-ہکلہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …