سینیٹ پاکستان کی جانب سے چین کے ساتھ مستقل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ۔
.
سال 2021ء دو حوالوں سےپاک چین دوستی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل رہاہے کیونکہ رواں سال چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی صد سالہ سالگرہ اور پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کے لئے 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ان دونوں حوالوں سے سال بھر میں متعدد کانفرنسوں ، ویبنارزاور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان سب میں پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کا کردار بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ 11 فروری 2020 کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کے دوران چین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کی۔ اس کے بعد 14 مئی 2020 کو ایک اور قرارداد پیش کی گئی جس میں پارلیمنٹ نے وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ اس قرارداد میں دونوں ملکوں کے عوام کو آئرن برادرز قرار دیا گیا جو ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ اسی طرح پارلیمنٹ کے ذریعہ ایک اور خط 18 جنوری 2021 کو جاری کیا گیا جس میں پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے سی پی سی کو صد سالہ سالگرہ پر ایک مبارکبادی خط ارسال کیا گیا۔ یہ خط پاک چین انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایک ویبینار کے دوران پیش کیا جس میں پاکستان اور چین کی اعلٰی قیادت نے شرکت کی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …