سیکرٹری خارجہ کی چینی نائب وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں‘ تعلقات فروغ دینے پر اتفاق۔
پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نےچین کے دورے کے دوران چینی نائب وزرائے خارجہ مازاؤسو اور سن ویڈونگ سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔ مسٹر زاؤسو سے پاکستان‘ چین تعلقات اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ مسٹر سن ویڈونگ سے سفارتی امور پر بات چیت کا چوتھا مرحلہ بخوبی انجام پایا۔ دونوں فریقوں نے اس سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…