سی پیک آئی پی پیز واجبات کی ادائیگی: ای سی سی نے50 ارب روپے ریوالونگ اکاؤنٹ قائم کرنے کی منظوری کی تیاری کرلی۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سی پیک کے تحت قائم انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے لیے 50 ارب روپے کے ریوالونگ اکاؤنٹ (آر اے) قائم کرنے کی منظوری دینے کے لیے پوری تیاری کی ہے۔ حکومت نے سی پیک آئی آئی پیز کے کچھ واجب الادا رقوم کو یقینی بنانے کے لیے 100 ارب روپے کی رقم کی منظوری دی تھی – 50 ارب روپے کی رقم وزیر اعظم کے چین کے آخری دورے سے قبل چینی پاور پراجیکٹس کو ادا کی گئی تھی۔ تاہم باقی رقم 50 ارب روپے کی ادائیگی ابھی باقی ہے لیکن قوی امکان ہے کہ کہ باقی ماندہ ادائیگی بھی رواں ماہ کی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…