سی پیک اقتصادی ترقی میں جدت طرازی کا ایک روشن باب ہے، قرض کا جال ہرگز نہیں۔ ڈاکٹر عشرت حسین۔
.
سی پیک کی اقتصادی سرگرمیاں: مواقع اور چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سادگی مہم و ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھارہا ہے۔ انہوں نے غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے وضاحت کی کہ سی پیک قرضوں کا جال نہیں ہے اور توانائی کے شعبے میں اس کے سارے منصوبے سرمایہ کاری پر مبنی ہیں جبکہ مجموعی طور پر سی پیک پورٹ فولیو میں قرضوں کا تھوڑا سا حصہ ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت مختلف انفراسٹرکچر پراجیکٹس کی تفصیلات دیتے ہوئےکہا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی کل لاگت تقریبا52 ارب امریکی ڈالر ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …