سی پیک اقتصادی ترقی کا اہم مظہرثابت ہو رہا ہے۔
.
پشاور یونیورسٹی میں ایریا سٹیڈی سنٹر (روس، چین اور وسطی ایشیا) کے ڈائریکٹر شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ بی آر آئی کے فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک نے پاکستان کو توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی ہے اور اس کی اقتصادی ترقی میں مضبوط تحریک پیدا کی ہے۔ انہوں نے بی آر آئی سے متعلق ان خبروں کو سختی سے رد کیا کہ جس میں کہا جاتا ہے کہ یہ پاکستان جیسے شراکت دار ممالک میں کاربن کے اخراج کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مغربی قرضوں کے مقابلے میں سی پیک کے قرضے میں شرح سود نہایت کم ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…