Home Latest News Urdu سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ
Latest News Urdu - April 29, 2024

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

.

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین علی شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح بالخصوص مسلم ورلڈ میں اہمیت حاصل ہے،پاکستان سے محبت ترکوں کے خون میں دوڑتی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے تجارتی تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے گہرے روابط سے ہم آہنگ نہیں، سی پیک اور ڈیویلپمنٹ روڈز پاک ، ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک پاک ویمن فورم کی سربراہ شبانہ ایازکے ہمراہ پاکستانی صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان باہمی تعاون اور میکنزم کے ذریعے مسلمان ممالک اور امت کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں تو مسائل حل ہو جائیں گے۔ علی شاہین نے کہا کہ ترکیہ ،عراق، قطر اور یو اے ای کے ساتھ مل کر ڈیویلپمنٹ روڈز کے اہم منصوبے پر کام کر رہا ہے ، پاکستان ایران اور چائنہ کو بھی اس تجارتی روڈ منصوبے کا حصہ بننے کی ضرورت ہے ، سی پیک پاکستان میں گیم چینجر پراجیکٹ ہے ۔

Comments Off on سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…