Home Latest News Urdu سی پیک اور بی آر آئی کے خلاف پروپیگنڈا کے تدارک کے لئے کراس-ریجنل پلیٹ فارم کے قیام کی اشد ضرورت۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان،معاون خصوصی برائے اطلاعات ۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 18, 2019

سی پیک اور بی آر آئی کے خلاف پروپیگنڈا کے تدارک کے لئے کراس-ریجنل پلیٹ فارم کے قیام کی اشد ضرورت۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان،معاون خصوصی برائے اطلاعات ۔۔۔۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو (بی آر آئی) اور چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) مشترکہ تعمیر و ترقی کی دوراندیش حکمت عملی کا حصہ ہیں اور جیو-اکنامک نقطہ نظر سے نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے سبب پورے خطے کے لئے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا اہم محرک ثابت ہونگے۔ ”کراس-ریجنل میڈیا فیوژن کانفرنس آن دی بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو پارٹنرز” کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر آئی کے نمائیندہ ممالک کو باہمی مشاورت کے ذریعے سے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ذرائع ابلاغ کے گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جوائینٹ-ریجنل میڈیا فورم کا قیام عمل میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …