سی پیک اور بی آر آئی کے 10 سال کی تکمیل پر منعقدہ سیمینار میں پاک چین دوستی سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی گئی۔
.
پاکستان چین اقتصادی راہداری(سی پیک) معاہدے کے10سال مکمل ہو گئے ،اس عرصے میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔پشاور کے نجی ہوٹل میں اس حوالے سےمنعقدہ عالمی سیمینار میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سی پیک سے متعلق اہم معلوماتی و آگاہی سیمینار کے انعقاد پر امجد عزیز ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمارا دوست ملک ہے ،ہمیں ملکی 75 سالہ تاریخ اور چین کی تاریخ پر بھی نظر ڈالنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی اقتصادی بہتری کیلئے ایک سوچ اپنانی چاہئے۔سیمینار میں مقررین نے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …