Home Latest News Urdu سی پیک اور بی آر آئی کے 10 سال کی تکمیل پر منعقدہ سیمینار میں پاک چین دوستی سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی گئی۔
Latest News Urdu - July 6, 2023

سی پیک اور بی آر آئی کے 10 سال کی تکمیل پر منعقدہ سیمینار میں پاک چین دوستی سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی گئی۔

.

پاکستان چین اقتصادی راہداری(سی پیک) معاہدے کے10سال مکمل ہو گئے ،اس عرصے میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔پشاور کے نجی ہوٹل میں اس حوالے سےمنعقدہ عالمی سیمینار میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سی پیک سے متعلق اہم معلوماتی و آگاہی سیمینار کے انعقاد پر امجد عزیز ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمارا دوست ملک ہے ،ہمیں ملکی 75 سالہ تاریخ اور چین کی تاریخ پر بھی نظر ڈالنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی اقتصادی بہتری کیلئے ایک سوچ اپنانی چاہئے۔سیمینار میں مقررین نے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا

Comments Off on سی پیک اور بی آر آئی کے 10 سال کی تکمیل پر منعقدہ سیمینار میں پاک چین دوستی سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی گئی۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …